Pakistan

ڈکیتی

عید قریب آتے ہی کراچی میں لوٹ مار کی وار داتیں بڑھ گئیں، لیاری میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید , بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لیاری نیاآباد میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار نے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی شناخت 25 سالہ معز کے نام سے ہوئی ہے، اہلکار چار بہنوں کو اکلوتا بھائی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *