Sport

PSL 6

پی ایس ایل کی میزبانی کے حوالے سے بورڈ اور فرنچائزز کا اہم اجلاس آج ہوگا جب کہ ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے کا سفر تیز ہونے لگا۔

VO REC

کراچی میں پی ایس ایل6 کو 14 میچز کے بعد بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، بقیہ مقابلوں کا یکم جون سے کراچی میں انعقاد کا اعلان کیا گیا مگر  فرنچائزز نے بورڈ سے ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

گزشتہ دنوں مشترکہ طور پر خط بھی تحریر کیا گیا جس کے جواب میں حکام نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،این سی او سی کی جانب سے ایونٹ منتقل کرنے کے گرین سگنل پر پی سی بی نے ایونٹ کی یو اے ای منتقلی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ سے رسمی رابطہ بھی کرلیا گیا، اب جمعے کو فرنچائز اونرز سے ورچوئل میٹنگ میں معاملات پر مزید غور کیا جائے گا،اگر جون میں میچز کا انعقاد نہ ہو سکا تو بورڈ کو اگلی ونڈو کی تلاش میں خاصی مشکل ہو گی۔

اعلان شدہ تاریخوں یکم سے 20 جون تک ہی ایونٹ کو مکمل کر لیا جائے، فرنچائزز کو حکام اضافی اخراجات سے آگاہ کریں گے، بورڈ کو گراؤنڈ کے کرایے سمیت بھاری رقم خرچ کرنا ہوگی۔

فرنچائزز نے خود ہی تجویز دی اس لیے ان کی جانب سے اضافی اخراجات پر اعتراض کا امکان کم ہی ہے، معاہدوں کے تحت جب تک لیگ مکمل نہیں ہوتی پی سی بی کو اسپانسر شپ اور میڈیا رائٹس کی بھاری رقم نہیں ملے گی، اس مالی نقصان سے بچنے کے لیے پی ایس ایل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *