Pakistan

وزیر اعظم KSA دیکھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مزید اہمیت اختیار کرگیا، عمران خان دورے میں ولی عہد سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اتوار کو عمرہ ادا کریں گے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کے بعد عمران خان کا دورہ مزید اہمیت اختیار کرگیا وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہناہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کاتیسرا دورہ کررہےہیں،پاکستان کاسعودی عرب سےمحبت اوربھائی چارے کارشتہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر سےمتعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہاہے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے۔ انکی مصروفیات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مفاہمی یادداشتوں پر دستخط اور دونوں طرف کے وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو مدینہ شریف میں روضہ رسولؑ پر حاضری دیں گے اور اتوار کے دن عمرہ ادا کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *