Pakistan

پاک فضائیہ

جمہوریہ چیک کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔جمہوریہ چیک کے سفیر عزت مآب مسٹر ٹامس سمیٹانکا نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی- سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پی اے ایف کی پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے آپس کے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔ترجمان پاک فضائیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *