Entertainment

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان کے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی، وہاں مجھے ایک چینل کے ایگزیکٹو نے دیکھا۔اداکارہ نے بتایا کہ چینل کے ایگزیکٹو نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جاؤ لیکن میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی اسٹار بننا ہے۔ماہرہ خان کے مطابق چینل کے ایگزیکٹو نےان سے کہا کہ مووی اسٹار بھی بن جاؤ گی لیکن ابھی وی جے بن جاؤ۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ چینل نے ان پر وی جے بننے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔خیال رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دےچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *