International

مالدیپ بلاسٹ

مالدیپ کے سابق صدر اور پارلیمنٹ اسپیکر نشید بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سابق صدر کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دارلحکومت مالی میں اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں نشید اپنے باڈی گارڈ سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اے ڈی کےاسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیاجسے مبینہ طور پر وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *