corona, Pakistan

کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4198 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18537 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *