International

افغانستان

افغانستان سے امریکی فوج کی انخلا کی تیاریاں تیز کردی گئیں، فوجیوں کی واپسی کیلیے پہلا طیارہ قندھار پہنچ گیا، طالبان نے حملے بھی تیز کردیئے،طالبان نے ہلمند پر دھاوا بول دیا،، صوبہ بغلان کا کنٹرول حاصل کرلیا عرب میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ قندھارایئر بیس پہنچا جہاں وہ امریکی فوجیوں کو ساتھ لیکر امریکا روانہ ہوگا۔۔۔ امریکی اور نیٹو افواج کی افغانستان میں اس وقت تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔۔جنہیں گیارہ ستمبر سے قبل روانہ ہونا ہے،،طالبان نے حملے بھی تیز کر دیئے ہیں، بڑا امریکی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کئے جانے کے دو روز بعد طالبان نے ہلمند پر دھاوا بول دیا، ہلمند صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان نے بتایا طالبان لشکرگاہ پر چاروں اطراف سے حملے کر رہے ہیں، بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،دھماکوں کی آوازیں مسلسل گونج رہی ہیں، دوسری جانب طالبان نےصوبہ بغلان کا کنٹرول حاصل کرلیا،، سرکاری ملازمین دفاتر چھوڑ کر چلے گئے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *