Pakistan

NCOC نامعلوم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی ‏سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت این سی او ‏سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی ‏حکام نے شرکت کی۔این سی اوسی نے وفاقی و صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ‏ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پرایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنائیں گی۔ ‏مانیٹرنگ ٹیمیں 8 سے16 مئی تک ایس اوپیز پرعمل درآمدیقینی بنانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ ‏این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر ‏مکمل پابندی ہوگی، پکنک اسپاٹس، ٹوریسٹ ریزورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بندہوں گے ‏تفریحی مقامات کےاطراف ہوٹلز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے والے راستے ‏مکمل بندرکھےجائیں گے جب کہ شمالی علاقہ جات، سی ویو، ساحلی علاقے بند رہیں گے۔این سی او سی کے مطابق کھانےپینےکی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے ‏رہیں گے، 8 سے16 مئی کےدوران آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ آبائی علاقےجاسکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *