Pakistan

چیئر مین سی پی ای سی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، کچھ نئے پراجیکٹس کا آغاز کرنے میں چین دلچسپی رکھتا ہے جبکہ کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، تینوں ملک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سے سیکھنے اور مشورے لینا آیاہوں، سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، پوری قوم سی پیک سے جڑی اوراس پر فخر کرتی ہے ، یقین ہےسی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،سب کافوکس ہےکہ سی پیک کوپایہ تکمیل تک پہچاناہے۔منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ملتان سکھرموٹروےاورہزارہ موٹروےمکمل ہوگئی ہے، تھرسمیت اندرون سندھ میں بہت سےمنصوبےشروع ہوچکے ہیں، موٹروے بنائیں گے، جس سے پشاور کراچی کا سفرکم ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ژوب سےکوئٹہ آن گراؤنڈکام شروع ہوچکاہے، وزیراعظم کوئٹہ سےخضدارگئےانہوں نےپوراپلان اعلان کیا، خضدارسےآواران اورہوشاب کا منصوبہ بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ گوادرسےاوپررابطہ سڑکوں پرکام شروع ہوچکاہے۔پاک چین تعلقات سے متعلق عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین سےاقتصادی تعلقات بڑھانےکی خواہش رہی ہے،خواہش ابھی سےنہیں1952سےہے، ہماری خواہش ہے چین سے روڈ نیٹ ورک اور تجارت بڑھے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ صرف وہ منصوبےمنظورہورہےہیں جن کی ضرورت ہے، کوہالہ،آزادپتن میں ہائیڈرل پروجیکٹ پاورمعاہدے کیے ہیں، گوادرپورٹ پہلی ترجیح ہےاسےفعال بناکرٹریفک بڑھائیںگے۔
سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی چین سےاقتصادی تعلقات بڑھانےکی خواہش رہی ہے،عاصم سلیم باجوہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *