International

بلگیٹس اور اس کی ڈیوائس

دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا نے پیغام جاری کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک جوڑے کے طورپر مزید آگے نہیں چل سکتے، اس لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
جوڑے نے اپنے پیغام میں میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی پہلی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب میلنڈا نے مائیکروسوفٹ فرم میں شمولیت اختیار کی۔
ارب پتی جوڑے کے تین بچے بھی ہیں جب کہ بل گیٹس اور میلنڈا مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس نامی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *