Entertainment

اڈان سمی

گلوکارعدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دینے جارہے ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منوا چکے ہیں اس بار وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ گلوکارپہلی باراداکاری کریں گے جہاں وہ اداکارہ سجل علی اوریمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ اگست کے ماہ میں نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اذان پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *