Pakistan

بلاول بھٹو بمقام مریم

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ایک تیر سے شیر سمیت کئی شکار کیے۔ ن لیگ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگی دوستوں کو ہارمانناسیکھنا چاہیے
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو ہرمیدان میں شکست دلوائی، پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کراچی کے عوام پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ نہیں، انہوں نے این اے 249 بلدیہ کراچی میں تاریخی کامیابی دلوائی اور پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی، عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے سلیکٹڈ حکومت کو مستردکر دیا ہے۔ن لیگ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگی دوستوں کو ہارمانناسیکھنا چاہیے، اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، مریم نواز کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے بجائے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا اور اپوزیشن کے ساتھ ہی اپوزیشن کرنا ان کا شوق ہے، دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ ہار مان لیں، ڈسکہ الیکشن کا شور مچایا گیا،کیا یہاں فائرنگ ہوئی؟کسی کو اغوا کیا گیا؟، کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی دھاندلی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *