Pakistan

فواد عالم

فواد عالم نے کیریئر کی ابتدائی چاروں ففٹیز کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کا 55سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔پاکستانی بیٹسمین نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ میں کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی،یہ چوتھا موقع تھا جب انھوں نے 50رنز مکمل کرنے کے بعد اسے تھری فیگر اننگز میں تبدیل کیا، یوں ابھی تک فوادنے کوئی ففٹی نہیں بنائی۔یاد رہے کہ فواد عالم 10سال اور 259دنوں کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے تھے،اس دوران 40نئے کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپس دی گئیں۔
دوسری جانب فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگاتے رہے، انھوں نے 56.68کی اوسط سے 7ہزار 9سو 65رنز بنائے،ان میں 26سنچریاں اور 33ففٹیز شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *