corona

کورونا

ملک میں کورونا کی قاتل وبا نے مزید 146 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی حالیہ لہر میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اس وبا کے ظاہر ہونے سے اب تک کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 182 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 48740 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک میں مزید 4696 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔کورونا کی حالیہ لہر میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اس وبا کے ظاہر ہونے سے اب تک کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 182 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان 22 ہزار 369، اسلام آباد میں 75 ہزار 498، آزاد کشمیر 17 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں کوویڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 310 ہے۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 5544 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 9 ہوگئی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 146 مصدقہ مریضوں کی جان لے ہے، جس کے ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 90 ہزار 553 ہے، جن میں سے 5490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 671 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ مردان میں مختص 80 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں، اس کے علاوہ ملتان 76 فیصد، لاہور میں 69 فیصد، بہاولپور 67 وینٹیلیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں،پشاور کے 72 ، صوابی 63 ،سوات 61 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *