International

پیپلز پارٹی ایم ڈبلیو ایم کا شکر گزار ہے

کراچی کے حلقہ این اے دو سو اننچاس میں مجلس وحدت المسلمین کی حمایت نے بڑے برج الٹ دیے۔۔۔پیپلزپارٹی کی فتح کے بعد کامیاب اُمیدوار قادر خان مندوخیل اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن کو ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا جس کی اُمید نہ تھی وہ ہوگیا۔۔کراچی میں نوازلیگ کا گڑھ سمجھا جانے والا بڑا حلقہ این اے249پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی میں ایک اور نسشت دے گیا۔۔ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 پر مجلس وحدت مسلمین کی حمایت نے پانسہ پلٹ دیا
پیپلزپارٹی کے کامیاب اُمیدوار نے فتح کے فوری بعد رات گئے ہی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن کو فون کر کے مجلس وحدت کے قائدین کا شکریہ ادا کیا مجلس وحدت مسلمین نے بھی پیپلزپارٹی کے کامیاب اُمیدوار کو مبارک باد پیش کی۔۔۔
سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم بلدیہ ٹاؤن کی عوام بلخصوص اعوان برادری نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیے۔۔علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی اور قادر خان مندوخیل حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گےصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور قادر خان مندو خیل کا رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مبشر حسن کو ٹیلی فون ضمنی انتخاب میں حمایت پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ناصر حسین شاہ
ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں،قادر خان مندوخیل
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پیپلزپارٹی اُمیدوار اور قائدین کو مباکباد
حلقہ این اے 249 کامیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ مبشر حسن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *