Entertainment

ہنیہ عامر

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور ہیں۔ تاہم جہاں لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں وہیں وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازع کا حصہ بن جاتی ہیں۔گزشتہ روز بھی ہانیہ عامر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد مجھے روزہ لگ رہا ہے۔اداکارہ ویڈیو میں مزید کہہ رہی ہیں ابھی صرف دو بج رہے ہیں اور انہیں پیاس لگ رہی ہے۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *