انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات بھارت میں عالمی وبا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ،ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ جس طرح کورونا وائرس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر اثر انداز ہوا ہے، میں واقعی پریشان ہوگئی ہوں۔
اداکارہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستانی دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *