Pakistan

انتخابات کے ذریعہ کراچی NA249

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249کے ضمنی انتخاب کے لیے تیس امیدوار ایکشن میں نظر آئیں گے،،، کئی مسائل کے ساتھ جینے والے حلقہ این اے 249 کے عوام کل ووٹ کے ذریعے فیصلہ دینگےتحریک انصاف کے فیصل ووڈا کے استعفیٰ کے بعد کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی تمام بڑی چھوٹی جماعتیں انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار،،، ہر طرف پارٹی جھنڈے بینرز،پوسٹرزآویزاں کردئیے گئے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،درہم برہم سیوریج کا نظام، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور برسوں سے پینے کے پانی سے محروم حلقے کے عوام سے 30امیدوار ووٹ لینے کے طلبگار ہیں۔۔۔۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال۔۔۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل ۔۔۔ تحریک انصاف کے امجد آفریدی۔۔۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل اور ٹی ایل پی کے نظیر احمد سمیت دیگر امیدوار مد مدمقابل ہیں
حلقے کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 591 ہے،ان میں خواتین ووٹرز1لاکھ 37ہزار 935 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 1ہزار 656ہے،، 276 مجموعی پولنگ اسٹیشن میں سے حساس پولنگ اسٹیشن 92اور انتہائی حساس 184 ہیں، پولنگ کے دن حلقے میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 1ہزار کے لگ بھگ رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گےکراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249کا ضمنی انتخاب کراچی:حلقےمیں پولنگ کل ہوگی مفتاح اسماعیل، مصطفی کمال، امجد آفریدی سمیت 30امیدوارمدمقابل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *