International

بین اقوامی

گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا آبدوز کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی، ڈوب جانے والی بدقسمت آبدوز کے عملے کی دل پگھلانے والی ویڈیو سامنے آگئی گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جو کہ کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی تھی۔آبدوز میں عملے کے تمام 53 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب انڈونیشیا کی بحری فوج نے عملے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان گیت گنگنا رہے ہیں کہ ’جو آیا ہے وہ جائے گا ، ہر آغاز کا اختتام ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں ابھی بچھڑنا نہیں چاہتا‘۔عملے نے حادثے سے کچھ ہفتے قبل یہ گیت گنگنایا تھا اور ویڈیو نے 53 اہلکاروں کی موت کا زخم ہرا کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *