Pakistan

جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں آج سماعت کریں گے جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔میاں امجد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی آئی اے پولیس کا جاوید لطیف کوگرفتارکرنے کاکوئی قانونی جواز نہیں، ان کےخلاف تھانہ ٹاون شپ میں مقدمہ درج ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی منظوری نہیں لی گئی، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گرفتاری کا کوئی جوازنہیں ہے، عدالت جاوید لطیف کو بازیاب کرنے اور زندگی کے تحفظ کویقینی بنانےکاحکم دے۔جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں آج سماعت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *