Entertainment, Pakistan

لینس

آنکھوں کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے والی ایک ایسی ایجاد ،جو ہے تو چھوٹی مگر ہلکی سی غفلت زندگی بھر کا روگ بن سکتی ہے۔امریکا میں خاتون سے انجانے میں بڑی غلطی سرزد ہوئی، جس سے اُن کی بینائی چلی گئی۔ایسی کیا چیز تھی اور خاتون سے ایسی کیا غلطی سرزد ہوئی جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ریاست مشی گن کی رہائشی خاتون یاسی ڈرا ولیم 15 اپریل کی رات آنکھوں لینس لگا کر دوائی ڈالے بغیر سو گئیں تھیں کہ رات کو ایک بجے اچانک اُن کی آنکھ کھلی تو انہیں غلطی یاد آئی۔غنودگی کے عالم میں انہیں آنکھوں میں دوائی ڈالنے کا یاد آیا تو انہوں نے نیند کی حالت میں آئی ڈراپ کے بجائے نیل پالش مٹانے والا گلو (تھنر) اٹھایا اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال لیے۔خاتون نے بتایا کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خشک ہورہی تھیں، اس لیے انہوں نے جلدی سے آئی ڈراپ تلاش کر کے قطرے آنکھوں میں ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ غلطی کر بیٹھیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ آنکھوں کی دوائی اپنے پرس میں ہی رکھتی ہیں، اُس روز انہوں نے پرس میں گلو کی بوتل بھی رکھی تھی، جس کا انہیں بالکل بھی یاد نہیں تھا۔انہوں نے گلو کی بوتل آئی ڈراپ سمجھ کر اٹھائی اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال کر سو گئیں۔ یاسی ڈرا ولیم جب صبح نیند سے بیدار ہوئیں تو اُن کی آنکھیں کھل نہیں پارہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے منہ دھویا تو ایک آنکھ کھلی مگر اندھیرے کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔خاتون نے اپنے شوہر کو صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے ڈاکٹر کو طلب کیا، جس نے معائنہ کیا اور پھر مریضہ کو اسپتال لے کر پہنچ گئے۔اسپتال پہنچ کر جب آنکھوں کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ ہوئے تو معلوم ہوا کہ گلو کی وجہ سے خاتون کی آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کی وجہ سے انہیں کم نظر آرہا ہے۔ ڈاکٹرز نے تین گھنٹے تک خاتون کی آنکھوں سے گلو صاف کیا۔ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خاصی حد تک محفوظ رہیں البتہ اب انہیں دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لینس لگانے کے بعد بڑی غلطی، خاتون کی بینائی چلی گئی نیند کی حالت میں آئی ڈراپ کے بجائے نیل پالش مٹانے والا گلو (تھنر) اٹھایا اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *