Sport

کھیل

آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے ایک سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا ، زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز ہی بناسکی میچ کے دوران ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم کھیل پر حاوی دکھائی دی تاہم حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شرجیل خان نے کیا، دونوں اوپنرز نے صرف 35 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شرجیل خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 124 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 52 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *